جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچ رہے ہیں جس کی تصدیق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 لندن سے پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں جس کی تصدیق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کردی ہے۔

اس حوالے سے عون چوہدری نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد انہوں نے 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کرالی ہے اور وہ 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔

- Advertisement -

عون چوہدری کے مطابق گروپ کے ارکان جہانگیر ترین کا ایئرپورٹ پر استقبال کرینگے اور جہانگیر ترین تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کرینگے جن میں علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر ودیگر شامل ہیں۔

عون چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ جہانگیر ترین وطن واپسی کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کرینگے جب کہ ان کی ن لیگ کے صدر اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین ملک میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے سیاسی شور کے دوران 26 فروری کو اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی لندن روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ‘ جہانگیرترین’ نے اپنے ہم خیال ساتھیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ چیک اپ کے لئے جار ہا ہوں، ‘ رابطے میں رہنا’۔

جہانگیر ترین کی لندن روانگی سے قبل ان کی شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتوں کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی جہانگیر ترین سےخفیہ ملاقات

نون لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کی جہانگیر ترین سےخفیہ ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی، جس میں شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں