سندھ حکومت نے صوبے بھر کی جامعات پیر سےکھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 30 اگست بروز پیر سے اسکولز کے ساتھ ساتھ جامعات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیر سے صوبے بھر کی تمام جامعات میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔
وزیرجامعات بورڈ نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سےکراچی سمیت سندھ بھر کی جامعات اور بورڈ کھلیں گے۔
وزیرجامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو جامعات میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سندھ میں پیر سے اسکول کھلنے کے معاملے پر سیکریٹری تعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 فیصد حاضری کیساتھ 30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی احازت ہوگی اور تمام اسکول 3دن ایک گروپ اور تین دوسرے گروپ کو بلانے کے پابند ہوں گے جبکہ والدین کو کوویڈ سرٹیفکیٹ اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ ،عملہ 100فیصدویکیسن کے ساتھ آسکے گا۔