تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے اہم اعلانات

بیرون ملک سےسعودی عرب آنےوالےمسافروں کیلئےنئےضوابط کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے ضوابط براہ راست پروازوں کی اجازت والے ممالک کے مسافروں کیلئے ‏جاری کی گئی ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستان، بھارت، لبنان، ویتنام سمیت9ممالک پر عائد پابندی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ‏ویکسین نہ لگوانے والوں پر سعودی عرب پہنچے پر 5دن کاقرنطینہ لازم ہے۔ ویکسین کی ایک خوراک لگوانےوالوں ‏پربھی 5دن کاقرنطینہ لازم ہوگا۔

سعودی عرب پہنچنےوالوں کیلئے24گھنٹےمیں پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور مملکت آنے سے ‏‏72 گھنٹے قبل بھی پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہو گا، 5ویں روزمنفی کورونارپورٹ آنےکی صورت میں قرنطینہ کی مدت ‏ختم ہوجائےگی۔

سفری پابندی: سعودی عرب کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

اسی طرح 8 سال سے زائدعمر کے بچوں لیے پی سی آرٹیسٹ لازمی ہے۔ ایک ڈوزلینےوالےقرنطینہ کے بعد ویکسین ‏کی دوسری خوراک لینےکےپابند ہوں گے۔

غیردرج کی دونوں ڈوز لینے والےدرج ویکسین کی ایک اضافی خوراک لینے کا پابند کیا گیا ہے ۔ مسافرسعودی ‏عرب پہنچنے سے قبل قدوم ایپ میں اندراج کرائیں۔

سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کے ‏ٹرانزٹ مسافر مملکت کے ایئرپورٹس استعمال نہیں کر سکیں گے۔

‏‘گاکا’ کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ مسافروں کے حوالے سے سرکلرز میں جاری ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، ‏خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ‏

Comments

- Advertisement -