اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کئی اہم مقدمات زیر سماعت آئیں گے، جن میں توہین عدالت، دہری شہریت اور غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق سماعتیں بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے پیر کے روز سپریم کورٹ میں دانیال عزیر اور دانیا ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کی سماعت ہوگی جبکہ دہری شہریت اور غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق مقدمات بھی زیر سماعت آئیں گے، اسی دن مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی پر فرد جرم بھی عائد کی جائے گی۔
پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی اکاونٹس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت اور سوشل میڈیا پر وائرل جنازے کی تصویر پر ازخود نوٹس کی سماعت بھی پیر کو ہوگی، جبکہ اسی دن سمندر پار پاکستانیوں سےشناختی کارڈز کی اضافی فیسوں پر سماعت ہوگی۔
نواز شریف سمیت 16ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے فل بنچ بھجوا دیا
عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے پیر کے روز کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ اسما رانی قتل از خود نوٹس کی سماعت جبکہ لا پتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی۔
آئندہ ہفتے منگل کے روز حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق سماعت ہوگی جبکہ طلال چوہدری بابر اعوان کیخلاف درخواستیں بھی زیر سماعت آئیں گی، علاوہ ازیں بنی گالا میں تجاوزات اور راول ڈیم میں فضلہ گرنے سے متعلق سماعت بھی ہوگی۔
اوورسیز پاکستانیوں سےزائد فیس کی وصولی کا کیس‘ سماعت پیرتک ملتوی
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ جبکہ مری میں غیر قانونی تعمیرات پراز خود نوٹس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔