اشتہار

پرائز بانڈز کیش کرانے سے متعلق اہم تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ 30 جون 2023 تک بڑھا دی ہے۔ حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام 7500، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ 30 جون 2023 تک کیش کراسکیں گے جب کہ پرائز بانڈ کیش اصل قیمت پر بینک اکاونٹ میں منتقل کرسکتے ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے بانڈز، پریمیم پرائز بانڈ میں منتقل کرسکتے ہیں پرائز بانڈ سے اسپشل سیونگز سرٹیفیکٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر منتقل کیا جاسکتا ہے پرائز بانڈ کو کیش اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے کرائے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کردی ہی ہے 30 جون 2023 کے بعد پرائز بانڈ قابل استمال نہیں رہیں گے، انکو تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں