تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی حکومت کی کورونا ویکسین مہم کے حوالے سے اہم وضاحت

ریاض : سعودی حکومت نے کرونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کو بھی کرونا ویکسین لینے کی اجازت دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی وزارت صحت کیجانب سے جاری اعلامیے میں اعلان کیا گیا کہ کرونا سے شفا یاب ہونے والے مریضوں کو ویکسین لینے کےلیے 90 روز تک انتظار کرنا ہوگا جس کے بعد کرونا سے صحتیاب ہونے والا شخص عام آدمی کی طرح ویکسین لے سکتا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریاست میں فراہم کی جانے والی ویکسین رجسٹریشن کے عمل سے گزرنے والے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کو دی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے مستقبل میں ویکسیشین کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین فراہم کی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -