اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

غیرملکیوں کے سعودی عرب میں داخلے کیلئے نئی شرط

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے غیرملکیوں کے مملکت میں داخلے کے لیے انشورنس پالیسی لازم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی کونسل آف کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس نے اس حوالے سے گائیڈ لائن جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین، سیاحت اور جنرل وزٹ مسافروں کے لیے ہیلتھ انشورنس لازمی ہوگی۔

ہیلتھ پالیسی کا مقصد غیرملکی شہریوں کو کورونا میں مبتلا ہونے پر طبی امداد دی جائے گی۔

سعودی ہیلتھ انشورنس کا کہنا ہے کہ ہیلتھ انشورنس میں مفت علاج، قرنطینہ ودیگر سہولتیں شامل ہوں گی۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندی عائد کررکھی ہے تاہم مرحلہ وار خصوصی پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔

سعودی عرب کا حج کی اجازت دینے کا اعلان

علاوزہ ازیں گزشتہ روز سعودی عرب کی وزارت نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ رواں سال حج آپریشن کے انعقاد کا اعلان کیا۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہم غیر ملکی عازمین کو بھی خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں‘۔

غیر ملکی زائرین کو اجازت دینے کے حوالے سے تفصیلی اعلان جلد متوقع ہے اور امکان ہے کہ کرونا کے سنگین خطرات کا سامنے والے ممالک سے زائرین کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں