ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمرہ زائرین کیلیے اہم شرائط ختم

اشتہار

حیرت انگیز

بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے اہم شرائط ختم کر کے انہیں ریلیف دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

البتہ بیرونی عمرہ زائرین کے لیے کوویڈ 19 میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت نے واضح کیا تھا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا حصول اہم اور سہل ہے، عمرہ پرمٹ میں وقت تبدیل کرنے کی گنجائش نہیں البتہ عمرہ پرمٹ کا وقت شروع ہونے سے قبل اسے کینسل کروانے کے بعد دوسرا پرمٹ جاری کروایا جاسکتا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ پرمٹ کے اجرا کے لیے کم از کم عمر 5 برس ہے، اس سے کم عمر بچوں کے لیے پرمٹ جاری نہیں کیا جاتا۔

اس سے قبل غیر ویکسین شدہ ہونے کے حوالے سے پرمٹ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ پرمٹ کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزار کرونا وائرس میں مبتلا نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں