جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

میئرالیکشن سے غیرحاضر ارکان کیخلاف پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی نے میئر الیکشن میں غیرحاضر یوسی چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق شوکاز نوٹس حلیم عادل شیخ کی جانب سے 29یوسی چیئرمینز کو جاری کیےگئے جن سے تین روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

غیرتسلی بخش جواب دینے اور شوکاز نوٹس پر ردعمل نہ دینے والے یوسی چیئرمینز کا کیس لیگل کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر کراچی میں لوکل گورنمنٹ الیکشن میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ہدایات کے منحرف ہونے والے ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیئے لیگل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سندھ علی پلھ نے لیگل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ لیگل کمیٹی پی ٹی آئی چیئرمین و پی ٹی آئی صدر سندھ کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن، کورٹ، و دیگر فورم پر ایکشن لے گی۔

(1) میڈم رانا ذکی (ریٹائرڈ جج)
(2) ایڈوکیٹ وہاب بلوچ
(3) ایڈووکیٹ شجاعت علی
(4) ڈاکٹر شہاب امام
(5) ایڈوکیٹ ریاض آفندی
(6) ایڈوکیٹ خان زمان
(7) ایڈوکیٹ ظہور محسود
(8) ایڈوکیٹ خالد محمود
(9) ملک الطاف اعوان
(10) ایڈوکیٹ رحمان مہیسر
(11) ایڈوکیٹ مہجابین
(12) ایڈوکیٹ محمد علی نوناری

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں