اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

وفاقی وزرا کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کر کے الزامات کے ‏ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس ‏میں وفاقی وزرا کی جانب سے الیکشن کمیشن پر عائد کردہ الزامات کا جائزہ لیا گیا۔ ‏

الیکشن کمیشن نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دونوں وزراء کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ‏الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں عائد کیے گئے الزامات پر اعظم سواتی سے ثبوت مانگے کا فیصلہ ‏کیا ہے۔

- Advertisement -

‏’لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈکوارٹر بن گیا‘ ‏

ساتھ ہی فواد چوہدری سے پریس بریفنگ میں الزام تراشی پر ثبوت مانگنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ‏الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے کہا ہے کہ ایوان صدر، کمیٹی کارروائی اور پریس بریفنگ کاریکارڈ پیش کیا ‏جائے۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی نے کمیٹی میٹنگ میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے کھائے ہیں جب کہ فواد ‏چوہدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کاہیڈکوارٹربن گیا ہے چیف ‏الیکشن کمشنراپوزیشن ‏کےماؤتھ پیس کےطو رپر کام کرنا چاہتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں