اشتہار

آٹااسکیم میں اربوں روپے کی چوری پر حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں مفت آٹا اسکیم کے دوران مبینہ کرپشن کے الزامات پر نگراں وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند ن لیگی رہنماؤں کے الزامات پر شفاف آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس سے مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کرایا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ عالمی شہرت کی حامل نجی آڈٹ فرم کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی اور آڈٹ کر کے مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنایا جائےگا۔۔

- Advertisement -

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو بھی مفت آٹا سکیم کی جانچ پڑتال کی درخواست کی ہے نیب جانچ پڑتال کرکے حقائق سامنے لائے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مفت آٹا اسکیم میں 20ارب کی چوری انکشاف نہیں حقیقت ہے تحقیقات ہوئیں تو بتادوں گا کیسے اورکہاں چوری ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم میں 20ارب کی چوری انکشاف نہیں حقیقت ہے، میں نےجو نمبرز بتائے ہیں یہ کم ہیں چوری اس سےزیادہ ہے، تحقیقات ہوئیں تو بتادوں گا کیسے اورکہاں چوری ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں