جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے حوالے سے وزرائے تعلیم کے اجلاس ‏میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اے لیول کے امتحانات شیڈول کےمطابق لئےجائیں گے جب کہ دسویں ‏اور بارہویں کے امتحانات دیگر جماعتوں کے امتحانات سے پہلے لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ‏اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائےتعلیم نےوڈیولنک کےذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیگر جماعتوں سے پہلے لیے جائیں ‏گے، صوبے دسویں اور بارہویں کےامتحانات کاشیڈول جلدجاری کریں گے۔

- Advertisement -

اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لئےجائیں گے جب کہ نویں اور گیارہویں کے امتحانات کا ‏فیصلہ کورونا صورتحال کےتحت ہوگا۔

امتحان مختصر کرنے، لازمی کے بجائےصرف اختیاری مضامین کے پیپر لینےکی تجویر پر غور کیا ‏گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ امتحانات کی تاریخوں اور طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ عید ‏کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں