12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کویت میں تارکین وطن سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے 60 سال کی عمر کے تارکین وطن کے لیے ورک اور رہائشی اجازت نامے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد یکم جنوری 2021 سے شروع ہوگا جس کے بعد 60 یا اس سے زائد عمر کے تارکین وطن کے لیے کام اور رہائشی اجازت نامے کی تجدید کا عمل بند کر دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ افرادی قوت اتھارٹی ورک پرمٹ کی تجدید نہیں کرے گی اور اس کے نتیجے میں کام کا معاہدہ خودبخود ختم ہوجائے گا۔

کویت: اقامہ ہولڈرز کو بڑا ریلیف مل گیا

- Advertisement -

رہائشی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے کویت چھوڑنے پر پابندی کے تحت آنے والوں کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے۔

دوسری جانب جن افراد کے رہائشی اقامے یا اینٹری ویزہ یکم جنوری یا اس سے قبل ختم ہوچکے ہیں، انہیں دسمبر کے آخر تک اپنی رہائشی حیثیت میں تبدیل کرانے کے لئے ایک ماہ کی رعایتی مدت دی جارہی ہے۔

کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں رہنے کے لئے جائز اقامہ ہولڈر افراد کو دسمبر کے آخر تک مہلت دی جائے گی اس کے علاوہ جو کویت میں رہائش پزیر ہونے کی خلاف ورزی کررہے ہیں، وہ اپنے معاملات درست کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں