تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران سے متعلق اہم فیصلہ

25 مئی کے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کارکنوں پر تشدد کرنے والے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ میں کارکنوں پر تشدد کرنے والے لاہور کے ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر ایس ایچ اوز کو ہٹانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے نئے ایس ایچ اوز لگانے کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 25 مئی کو لاہور کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ہونے والے کریک ڈاؤن میں حصہ لیا تھا اور پرویز الہٰی کی حکومت قائم ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ذمے دار پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایات کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 25 مئی واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -