ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ پولیس کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے پولیس کے لیے7ہزار9 ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے لیے 7 ہزار نائن ایم ایم پستول کی خریداری کے لیے صوبائی حکومت نے سمری تیار کرلی، سیپرارولز کے تحت ہنگامی خریداری پر عمومی قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 7ہزار پستول خریدنے کی سمری تیار کرلی۔

مقامی تیار نائن ایم ایم پستول خریدنے کے قواعد میں نرمی کی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد واہ انڈسٹریز میں تیار پستول خریدے جائیں گے۔ سمری کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

سندھ پولیس کے 1022 افسران و جوان کرونا وائرس کا شکار

اس کے علاوہ کرونا سے بچاؤ کے لیے بھی محکمہ پولیس میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وبا کے آغاز سے درجنوں پولیس اہلکار وافسران مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

تمام اہلکاروں کو فیس ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں