جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ایس ایل کی ٹکٹوں سے متعلق اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 6کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے سےشروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرےمرحلےمیں لاہورمیں شیڈول لیگ میچوں کےٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی ۔

شیڈول پلےآف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائےگا۔ پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز بھی زیرغور ہے۔

- Advertisement -

ٹکٹوں کی قیمت کاحتمی فیصلہ آئندہ 2سے 3دن میں کیا جائے گا۔ ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیرغور ہے اور ٹکٹوں مقامی کورئیرکمپنی کےذریعےفروخت کی جائیں گی۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے گروپ میچز کو دیکھنے کے لئے بیس فیصد تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے، پی ایس ایل کے پلےآف میچز کیلئے تماشائیوں سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

این سی او سی کے اعلان کے بعد لاہور اور کراچی میں 20 فیصد شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھیں گے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے، این سی اوسی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں