پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مفرور منشیات فروش نیاز عرف’’موت کا سوداگر‘‘ کیخلاف گواہی دینے والے شخص کو قتل کی دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مفرور منشیات فروش نیاز عرف’’موت کا سوداگر‘‘ کیخلاف گواہی دینے والے شخص کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق بدنامہ زمانہ منشیات فروش نیاز محمد عرف موت کا سوداگر تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیاز محمد عرف موت کا سوداگر سے متعلق اہم تفصیلات حاصل کرلی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نیاز محمد پہلوان گوٹھ پر پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم سمیع عرف ملا کا اہم ساتھی تھا، اس کے خلاف مومن اباد، سچل، پیر آباد اور دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کے شیر پاوں کالونی میں روپوش ہونے کے شواہد ملے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نیاز محمد نے مومن آباد میں منشیات کے اڈے قائم کررکھے ہیں اور منشیات کا منظم نیٹ ورک چلاتا ہے ، جو کراچی کے پوش علاقوں میں بھی منشیات سپلائی کرتا ہے۔

دوسری جانب بدنام زمانہ منشیات فروش نیاز محمد عرف موت کا سوداگر کا اپنے خلاف گواہی دینے والے شخص کو دھمکیاں دینے کا انکشاف سامنے آگیا۔

متاثرہ شخص نے ملزم کیخلاف عوامی کالونی پولیس کو درخواست دے دی ہے ، درخواست گزار محمد صغیر کے مطابق ملزم نیاز محمد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا جس کا میں چشم دید گواہ ہوں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چند روز قبل نیاز محمد نے مجھے کال کی تھی نیاز محمد نے مجھے اور میرے پورے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گواہی دینے کی پاداش میں ملزم میرا پیچھا کر رہا ہے میری جان بچائی جائے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں