بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی ہائی کورٹ میں یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے کیس میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم اور وزیراعظم کی ہدایات پرلاپتہ شہری حسیب حمزہ کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہائی کورٹ میں یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرلیا گیا ، حسیب حمزہ والد کے ہمراہ تھانہ شہزاد ٹاؤن پہنچا۔

حسیب حمزہ کے والد نے چیف جسٹس ہائی کورٹ ، وزیراعظم اور آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارروائی کی وجہ سے مجھے میرا بیٹا واپس مل گیا ہے۔

حسیب حمزہ کیس میں گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے حسیب حمزہ کی رہائی کے فوری احکامات دیئےتھے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور وزیراعظم کی ہدایات پر آئی جی اسلام آباد نے فوری کارروائی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں