تازہ ترین

ملک بھر میں جاری مردم شماری کے حوالےسے اہم پیش رفت

ملک بھر میں جاری مردم شماری کے حوالےسے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے مردم شماری کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مردم شماری کیلئے12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دےدی۔ ساتویں خانہ و مردم شماری کے اخراجات کیلئے 12 ارب روپے دیئے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے مردم شماری کیلئے مزید 12 ارب روپے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت 10 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرچکی ہے۔

دوسری جانب وفاق نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مردم شماری سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراودی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے چیف شماریات کی سربراہی میں ٹیم کی کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف شماریات کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

Comments

- Advertisement -