ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورو فائٹر طیاروں کے معاہدے میں مثبت پیشرفت‘ ہوئی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سمٹ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور جرمنی سے یورو فائٹر ٹائفون طیاروں پر گفتگو ہوئی ہے جب کہ صدر ٹرمپ سے ایف 35 طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترک صدر نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے تمام راستے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
ترکیہ فضائیہ کو امریکی طیاروں پر انحصار سے نکال کر متنوع بنانا چاہتا ہے یورو فائٹر ٹائفون طیارے جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کا مشترکہ منصوبہ ہیں۔
جرمنی نے استنبول کے میئر کی گرفتاری پر یورو فائٹر طیاروں کا معاہدہ روک رکھا تھا جب کہ امریکا نے 2020 میں ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی فروخت پر پابندی لگائی تھی۔ پابندی کا سبب ترکیہ کی جانب سے روسی ایس 400 میزائل نظام کی خریداری تھی۔