تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

ٹرمپ دور میں روسی مداخلت کی اہم دستاویزات وائٹ ہاؤس سے غائب

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور میں روسی مداخلت کی اہم دستاویزات وائٹ ہاؤس سے غائب ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت کے آخری ایام روسی مداخلت سے متعلق اہم دستاویزات وائٹ ہاؤس منگوائی گئی تھی جو وہاں سے غائب ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حساس دستاویزات میں 2016 کے الیکشن میں روسی مداخلت کی تحقیقاتی رپورٹس بھی شامل تھی اور اس میں ایف بی آئی کی تحقیقات سے متعلق خفیہ مواد موجود تھا۔

ان دستاویزات میں ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کیخلاف روسی مداخلت کی جائزہ رپورٹ بھی موجود تھی جو اب نہیں ہے۔

امریکی انتخابات میں مداخلت‘ 12 روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ امریکا میں 2016 کے صدراتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی اور الیکشن کمیشن کے کمپیوٹر سے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کے الزام میں جولائی 2018 میں 12 روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -