تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب سے باہر موجود غیرملکی ملازمین کی مشکلات دور ہوگئیں

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ یا ‘مقیم’ پورٹل کے ذریعے بھی غیرملکی ملازمین کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی توسیع ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے دفتر رجوع کرنے کے بجائے اقامے اور ویزے کی تجدید کا عمل آن لائن ممکن ہے، آجر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اجیر کی دستاویزات توسیع کراسکتا ہے۔

سعودی عرب سے گئے ہوئے تارکین کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں کفیل کے ابشر یا مقیم پورٹل سے مطلوبہ مدت کےلیے توسیع کرانا ممکن ہے۔

اگر مملکت میں ہی کسی ورکر کا اقامہ ختم ہوجائے تو بھی آن لائن تجدید ہوسکتا ہے۔

خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے لیے لازمی ہے کہ پہلے مقررہ مدت کی فیس جوازات کے اکاونٹ میں جمع کرائی جائے اس کے بعد ابشر یا مقیم پورٹل پر توسیع کی کمانڈ دی جائے۔

بعض اوقات شہری تجدید کے لیے آن لائن غلطی کرجاتے ہیں جس کے باعث اقامے یا ویزے کی توسیع نہیں ہوتی۔

لہذا فیس جمع کراتے وقت ’خروج وعودہ کی مدت میں توسیع‘ کی کمانڈ کو منتخب کریں، اس طرح تجدید کی کارروائی از خود مکمل ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -