جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حج ویزوں سے متعلق پاکستان کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی نے حج ویزوں سے متعلق وضاحت کر دی۔ ‏

علامہ طاہراشرفی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نےحج سےمتعلق کہیں ویزےنہیں دئیے حج ‏ویزوں کےنام پر گمراہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ویڈیو بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب حکومت نے حج کے سلسلے میں ‏پاکستان یا کسی بھی جگہ پر مجاملہ ویزے نہیں دئیے حج ویزوں کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے ‏والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے نوسرباز جو حج ویزوں کی بکنگ کریں گے ادارے حرکت میں آئیں گے اور ‏ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کے شرعیت کے مطابق فیصلہ کیا ہے اور شرعی طور پر ‏حج کیلئے صحت، سفر کا امن اور اخراجات کا ہونا لازم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں