جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی ٹیکس وکسٹم حکام کی اہم وضاحت!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے ‘ای بل’ کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے ‘ای بل’ کے پہلے مرحلے کے حوالے سے خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی تفصیلات بھی جاری کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں ای بل کا پہلا مرحلہ چار دسمبر2021 سے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ای بل جاری نہ کرنے اور اسے محفوظ نہ کرنے پر پانچ ہزار ریال جرمانہ ہوگا، تفصیلی ٹیکس بل میں کیو آر کوڈ شامل نہ کرنا اور متعلقہ ادارے کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے اندراج کا نمبر تحریر نہ کرنا خلاف ورزی ہے۔

اتھارٹی کو ای بل کے اجرا میں پیدا ہونے والی رکاوٹ سے مطلع نہ کرنا بھی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔

ایسی صورت میں متعلقہ ادارے انتباہ جاری جاری کرکے جرمانہ عائد کرے گا، ای بل کے اجرا کے بعد اس میں ترمیم یا اسے حذف کرنا قانونا خلاف ورزی ہے، اس پر کم از کم جرمانہ دس ہزار ریال ہوگا۔

سعودی زکوۃ، ٹیکس وکسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ ای بل پرعمل درآمد سے متعلق خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ پردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں