تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کال اور انٹرنیٹ پر ٹیکس سے متعلق اہم وضاحت

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے تین منٹ سے لمبی کال اور انٹرنیٹ کے استعمال پر نئے ٹیکس ‏سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماداظہر نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بجٹ میں کال ‏اور انٹرنیٹ پر اضافی ٹیکس کی منظوری نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے سے قبل اسے فنانس بل میں شامل نہیں ‏کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ تین منٹ ‏سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ‏ایف ای ڈی کی تجویز ہے۔

تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر ڈیوٹی عائد

تین منٹ سے زائد کال اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد ‏کردیا ‏گیا ہے۔

حکومتی اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر اضافی ٹیکسوں پر صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ‏فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -