تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سرینگر ہائی وے سے متعلق اہم وضاحت

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے واضح کیا ہے کہ صرف کشمیر چوک سے مظفرآباد تک کی شاہراہ کو سرینگرہائی وے کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان این ایچ اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیرہائی وےکانام تبدیل کرکےسرینگرہائی وے نہیں رکھاگیا بلکہ صرف کشمیر چوک سے مظفرآباد تک کی شاہراہ کو سرینگرہائی وے کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شاہراہ کو ایم 72اور اسٹریٹجک شاہراہ کےطور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

ڈھوکری چوک،فیض آباڈ، زیروپوائنٹ ، گولڑہ موڑاور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈ نصب کردیئے گئے ، سری نگرہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5اگست کو دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے کا افتتاح وفاقی وزیرمرادسعید، دوسرے مرحلے میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ کریں گے۔

یاد رہے پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین ظلم کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کو یک جہتی کا واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، حق خود ارادیت کے مقصد کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کے لیے کشمیری لیڈ کریں ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں، کشمیریوں کی ترجمانی اور ان کی آواز دنیا میں اٹھائیں گے، مایوس نہیں کریں گے، ہماری نظر سری نگر پر ہے، کشمیر ہائی وے کا نام 5 اگست سے سرینگر ہائی وے رکھ رہے ہیں، یہ شاہراہ ہمیں سرینگر تک لے کر جائے گی، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔

Comments

- Advertisement -