ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے، کپتانوں سمیت فضائی عملے کیلیے اہم سہولت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے بیرون ملک پروازوں پر جانے والے عملے کی لنچ اور ڈنر کی سہولت ختم کر دی۔

کرونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے پی آئی اے کپتانوں اور کیبن کریو کو کمروں میں ہی کھانے کی سہولت مہیا کی جاتی تھی۔

کاک پٹ اور کیبن کریو کو لاک ڈاون کی وجہ سے ہوٹلوں سے باہر نہ نکلنے کے سبب ان انھیں کھانا اور اسے گرم کرنے کی مکمل سہولت دی جاتی تھی۔

لندن سمیت بیرون ممالک کے دیگر شہروں میں خصوصی سہولت دستیاب تھی تاہم اب پی آئی اے انتظامیہ نے یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس سہولت کو بند کرنے کی ای میل جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سہولت ختم ہونے سے ریلیف پروازوں پر مامور عملے کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں