اشتہار

اسلام آباد یونائیٹڈ میں اہم غیرملکی کھلاڑی کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

فٹنس مسائل اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے مسائل سے دوچار اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں۔

انجری کا شکار یونائیٹڈ کے کپتان کی فنٹس میں بہتری آنے لگی ہے اور پشاوز زلمی کے خلاف ایلی مینیٹر میچ میں شاداب خان کا ٹیم میں واپسی کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

یونائیٹڈ کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جو بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

ایلکس ہیلز نجی مصروفیات کی وجہ سےٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلےگئے تھے تاہم اب وہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیم کو دستیاب ہیں۔

ادھر یونائیٹڈ کے کولن منروبھی ایلمینیٹرمیچ کھیل سکتےہیں جس کے لئےاوپنر کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، اس کے علاوہ انگلش بلےباز ول جیکس کی ٹیم میں شمولیت سے یونائیٹڈز کی بیٹنگ کو مزید مضبوط ہوگی۔

پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گی، دوسرا میچ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں