تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

منکی پوکس ویکسین سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

پنجاب حکومت نے منکی پوکس سے بچاؤ کے لئیے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں ڈنمارک سے منگوائے گی۔ ویکسین کو ہیلتھ کئیر ورکز اور کم قوت مدافعت والے افراد کے لیے منگوایا جائے گا۔

ڈنمارک کے سفارت خانے کو ویکسین منگوانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیر سے پنجاب کے تمام ڈاکٹرز کی منکی پوکس پر ٹریننگ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹرز کو منکی پوکس کے علاج پر تربیت دے گا۔

پنجاب میں منکی پکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نےبیماری کے علاج کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر ہارون جہانگیر کو ورکنگ گروپ کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے ، ورکنگ گروپ میں جلد، انفیکشن، میڈیسن اور وائرس کے ماہرین شامل ہیں۔

ورکنگ گروپ پنجاب میں منکی پوکس کی صورتحال سے نمٹنے اور مریضوں کی تعداد، ادویات سمیت اسپتالوں کی تیاری کا جائزہ لے گا۔

ورکنگ گروپ اسپتالوں میں علاج سے متعلق آڈٹ اور انسپکشن بھی کرے گا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 92 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں ، منکی پاکس زونوٹک وائرس سےلاحق ہونے والامرض ہے ، افریقی چوہے اور بندر منکی پاکس کےانسانوں میں منتقلی کاسبب بن رہے ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا تھا کہ منکی پاکس کی علامات 1سے 3 روز میں ظاہرہوتی ہیں اور اس سے مریض کے چہرے، جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہوتے ہیں، بخار، سر، پٹھوں کا درد منکی پاکس کی اہم علامات ہیں۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں