بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومت کا آسان کاروبار کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے ایز آف ڈوئنگ بزنس کےحوالےسےایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اکاونٹ آن لائن کھولنےکی منظوری دے دی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فیصلےسےمتعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مارکیٹ میں وسعت اور سرمایہ کاری میں اضافے کےلیے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کار بغیر کسی ایجنٹ کےسرمایہ کاری اکاونٹ کھول سکیں گے، سرمایہ کاروں کی تعداد کو بڑھانے اور آسانی فراہم کرنےسےشفافیت یقینی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق نئےفریم ورک میں معلومات اور دستاویزات آن لائن جمع کرائےجاسکیں گے جب کہ سرمایہ کار کا اکاونٹ بھی تیزرفتاری کےساتھ کھل سکےگا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں