جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اہم حکومتی منصوبے نئے سال میں شروع ہوں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اہم حکومتی منصوبے نئے سال میں شروع ہوں گے، نئے سال میں حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز کی قیادت میں حکومتی واتحادی سینیٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔ سینیٹرز نے علاقائی مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایوان بالا کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے حکومتی واتحادی سینیٹرز کو قانون سازی،مسائل کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیا سال خوشحالی کا سال ہوگا، نیا سال ملکی ترقی واقتصادی استحکام کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اہم حکومتی منصوبے نئے سال میں شروع ہوں گے، نئے سال میں حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ سینیٹ میں ایسی قانون سازی پر توجہ دی جائے جس سے عوام کو فائدہ ہو۔

جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا، وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ 2020 میں عام آدمی کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے، معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں