تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب میں گاڑی مالکان کیلئے اہم ہدایت

سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے گاڑیوں کے مکمل انشورنس کے ضوابط جاری کیے ہیں۔

ساما نے بتایا کہ اس کا مقصد انشورنس کرانے والی پارٹی اور کمپنی کے درمیان معاہدے کو منظم کرنا اور گاڑی کی مکمل انشورنس اسکیم کے بنیادی نظام میں یکسانیت پیدا کرنا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق ساما نے بیان میں کہا کہ ’گاڑیوں کی مکمل انشورنس ضروری نہیں ہے۔ نئے ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ کس قسم کی انشورنس لازمی ہے۔

ساما کے مطابق گاڑیوں کی مکمل انشورنس اسکیم کے تحت کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ انشورنس کرانے والی پارٹی کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کرے۔ امیدوار کو اختیاری کوریج کے بارے میں بتایا جائے۔

ساما نے کہا کہ لوگوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے گا کہ متبادل گاڑی کا کرایہ، شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر مدد، موت، جسمانی چوٹ کی صورت میں مدد، ڈرائیور یا انشورنس کرانے  والے کے صحت اخراجات، بیرون مملکت حادثات کی صورت میں انشورنس کے معاملات، انشورنس کرانے والے کے رشتہ دار ڈرائیور کی کوریج  کے حوالے سے بتایا جائے کہ اضافی کوریج کا انتخاب کرتے وقت کیا لاگت آئے  گی۔

ساما نے گاڑیوں کی مکمل انشورنس اسکیم کی بابت استثنی کے ضوابط بھی مقرر کیے ہیں۔

ضوابط کے مطابق انشورنس معاہدے کے دونوں فریق پیکیج پر اتفاق کریں۔ کٹوتی کی رقم پر عمل درآمد کا طریقہ کار متعین کریں، گاڑی کی جزوی تباہی کی صورت میں متعلقہ اداروں کی جانب سے اصلاح و مرمت کی لاگت متعین کرنے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔

متعلقہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق تکنیکی اعتبار سے گاڑی مکمل تباہ ہونے کی نشاندہی کی حکمت عملی مقرر کریں۔ انشورنس کرانے والے فریق اور انشورنس کمپنی ایسی گنجائش پیدا کریں کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہونے کی صورت میں اس کی مارکیٹ ویلیو کی مناسب نشاندہی کس طرح کی جائے۔ انشورنس کرانے والے کو انشورنس معاوضے کے تخمینے کا مناسب راستہ نکالا جائے۔

ساما نے انشورنس کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ انشورنس پیکیج کی پیشکش کے وقت یہ بات انشورنس کرانے والے پر واضح کرے کہ وہ گاڑی کے مکمل انشورنس اور کمپنی کے انشورنس پیکیجز کے بارے میں فرق کرے۔

گاڑی کی مکمل انشورنس پالیسی متعین ہوتی ہے جبکہ اتفاق رائے  سے طے پانے والے پیکیجز اس سے مختلف ہوتے ہیں دونوں کے احکام ایک دوسرے پر لاگو نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -