تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

عمانی وزارت صحت کی شہریوں کیلئے اہم ہدایات

مسقط: عمانی وزارت صحت نے شہریوں کو ایک بار پھر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضروری کام یا پھر ہنگامی صورت حال کے علاوہ کوئی بھی شخص گھر سے باہر نہ نکلے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ عمانی سپریم کمیٹی اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل درآمد جاری رکھیں جن میں سماجی فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

کروناصورت حال کے حوالے سے محکمہ صحت نے تازہ رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عمان میں کرونا کے 438 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوئی۔

نئے مریض سامنے آنے کے بعد عمان میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہزار 660 ہوگئی ہے۔

ملک میں اب تک 84 ہزار 113 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 797 ہے۔ عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 185 مریض صحت یاب ہوئے۔

عمان پہنچنے والوں کے لیے سخت ہدایات جاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمان نے یکم اکتوبر2020 سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ عمان پہنچنے والے تمام مسافروں کے پاس ہیلتھ انشورنس لازمی ہونی چاہیئے جس میں کم از کم 30 دن تک کے لیے کوویڈ 19 اور دوسری بیماریوں کے علاج کے اخراجات شامل ہوں۔

Comments

- Advertisement -