تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے ضروری معلومات

سعودی شہری اور تارکین وطن مملکت میں ‘تحدیث الجواز’ یا ‘نقل معلومات’ کی اصطلاح سے واقف ہیں جو پرانے پاسپورٹ کی تجدید کے بعد اس کا ڈیٹا جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرنے کو کہتے ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے سسٹم میں نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کا ڈیٹا فیڈ کرنا(نقل معلومات) لازمی شرط ہے جس کے بغیر آپ دیگر دستاویزی سرگرمیاں انجام نہیں دے پائیں گے۔ گزشتہ برس کورونا کی وبا کے دوران جوازات نے نقل معلومات کی سروس بھی آن لائن فراہم کی ہے۔

سعودی قوانین کے تحت پاسپورٹ کی مدت 5 یا دس برس ہوتی ہے جب بھی کوئی غیر ملکی اپنا پاسپورٹ تجدید کراتا ہے تو لازمی ہے کہ جوازات کے سسٹم میں نئے پاسپورٹ کی انٹری کرائی جائے۔

آن لائن سے قبل نقل معلومات کا عمل فارم پر کرکے جوازات کے دفتر میں جمع کرنے کے بعد طے پاتا تھا اور متعلقہ ادارے کو پرانے اور نئے پاسپورٹ کی کاپی بھی منسلک کرنا ہوتی تھی۔

نقل معلومات کیوں ضروری ہے؟

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے اقامے کا اجرا اس کی تجدید پاسپورٹ کی بنیاد پر ہی ہوتی ہے، پاسپورٹ بین الاقوامی قانون کے مطابق سفری دستاویز ہے۔ دیگر دستاویزات کی تجدید کے لیے نئے پاسپورٹ کا نمبر جوازات کے سسٹم میں جاتا ہے جس کے بعد متعلقہ ادارے اپنی کارروائیاں مکمل کرتے ہیں۔

پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کی صورت میں اقامہ کی تجدید ممکن نہیں ہوتی نہ ہی خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ لگایا جاسکتا ہے اور نہ ہی بغیر تجدید کیا ہوا پاسپورٹ امیگریشن قبول کرے گا۔

نقل معلومات کا طریقہ

تحدیث الجواز کا عمل آن لائن پلیٹ فارم ابشر سے گھر بیٹھے ممکن ہے، کارکن کے تجدید شدہ نئے پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ کی کارروائی آجر کے ابشر یا مقیم سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے جو آجر کے ذمہ ہوتی ہے۔

اسی طرح اگر اہل خانہ فیملی ویزے پر ہی تو گھر کا سربراہ نقل معلومات کرنے کا اہل ہوگا جس کے لیے انہیں اپنے ابشر اکاؤنٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد ’خدمات‘ کے آپشن کو اختیار کرکے ’خدماتی ‘ یعنی ’مائی سروسز ‘ کے براوز کو اوپن کرنا ہوگا بعد ازاں ’جوازات‘ کو کلک کرنے پر مختلف سروسز موجود ہوں گی۔

جوازات کو منتخب کرنے کے بعد ’تواصل‘ کے براؤزر میں جائیں جہاں دو آپشن موجود ہوں گے ایک ’نئی طلب‘ دوسرا ’پرانی درخواست کے بارے میں معلومات’ نئی طلب کا انتخاب کرنے کے بعد مطلوبہ معلومات درج کریں۔

مذکورہ بالا مراحل طے کرنے کے بعد نقل معلومات کےلیے پرانے و نئے پاسپورٹ اوراقامہ کی کاپی ’پی ڈی ایف ‘ فارمیٹ میں اپ لوڈ کرنے کرکے ارسال کی جائیں جس کے بعد متعلقہ ادارہ ضروری کارروائی کرکے درخواست قبول کرلے گا۔

Comments

- Advertisement -