تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

دبئی پورٹ اور کسٹمز کا اہم اقدام

دبئی کسٹمز نے دبئی پورٹ (ڈی پی) ورلڈ کے ساتھ مل کر خودکار سرٹیفکیشن سسٹم متعارف کرا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم(آٹو میشن آف ایگزٹ/انٹری سرٹیفکیٹس) جبل علی بندہ گاہ پر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کارگو لوڈ کرنے کے عمل کو بڑھایا جاسکے گا۔

بندرگاہ پر کارگو کے داخلے اور انخلا سے متعلق خودکار طریقے سرٹیفکیٹس جاری ہوں گے۔ کسٹمر سروس سینٹر پر اوسطاً 700 دستاویزات پر ڈاک ٹکٹ لگایا جاتا ہے جو سالانہ تقریبا ڈھائی لاکھ دستاویزات کے برابر ہوتا ہے تاہم ایگزٹ/انٹری سرٹیفکیٹ آٹومیشن سے وقت اور قیمت دنوں کی بچت ہوگی۔

اس حواے سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل احمد محبوب مصباح کا کہنا ہے تھا کہ ہمیں ڈی پی ورلڈ کے تعاون سے آٹومیشن آف ایگزٹ/ انٹری سرٹیفکیٹ شروع کرنے پر خوشی ہے۔

Dubai Custom, DP World introduce automation of Exit/Entry Certificates |  ZAWYA MENA Edition

انہوں نے بتایا کہ اس سے صارفین کا وقت اور لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، ہمارا مقصد نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے ویژن کو پورا کرنا ہے جس کا ہدف آنے والے سالوں میں دبئی کی غیر ملکی تجارت کو 2 ٹریلین درہم تک بڑھانا ہے۔

احمد محبوب نے مزید کہا کہ نئے اقدام سے اب سرمایہ کار کاغذات جمع کروانے کے لیے ذاتی طور پر آئے بغیر برآمد اور کارگو روانگی سے متعلق معاملات طے کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -