اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی فحش ویب سائٹس بلاک کرنے سے متعلق اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکام کو اہم ہدایات جاری کر دی.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا ‏جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مواد ترسیل نیٹ ورکس،انٹرنیٹ ٹریفک کےشیئرکا2.1فیصدحصہ ‏رکھتے ہیں انہیں فحش موادپیش کرنےکی شکایات ہیں، دیگرسی ڈی این اپنی پالیسیوں کےمطابق فحش موادپیش ‏نہیں کرتے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پی ٹی اےکو آئی ایس پیز، سی ڈی اینز سے مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی ‏این، خاص طور پر کلاؤڈ فیئر کےذریعےفحش موادکو روکا جا سکے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کے دور میں نسل نو کی کردارسازی بہت اہم ہے جدید ‏ٹیکنالوجی نے ہرقسم کےمواد تک رسائی ممکن بنادی ہے تاہم نوجوانوں اور بچوں کو آن لائن غیراخلاقی مواد سے ‏بچانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آن لائن مواد کی مؤثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو ‏غیراخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں