تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گاڑی رکھنے والے افراد کیلئے اہم ہدایات……….

بیشتر افراد اپنی گاڑی کا خیال گھر کے کسی رکن کی طرح رکھتے ہیں تاکہ گاڑی کو طویل عرصے تک استعمال کیا جاسکے۔

گاڑی کو جلدی ریٹائر ہونے سے بچانے کےلیے کچھ معمولی سی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے جو اکثر لوگوں کے علم میں نہیں ہوتیں۔

گاڑی کی صفائی

اکثر افراد گاڑی کو روزانہ پانی سے دھوتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں تو کبھی کبھی ہی گاڑی کی صفائی کرتے ہیں، یاد رکھیں بہت زیادہ پانی کا استعمال گاری کا رنگ خراب کردیتا ہے اور اگر روزانہ صفائی نہ کرنے سے گاڑی پر مٹی اور نمی جمتی ہے جس کے باعث داغ بنتے ہیں۔

اسی طرح گاڑی کے اندر صاف نہ ہونے والے فلٹرز ہوا کو سانس کے لیے خطرناک بناتے ہیں کیونکہ اس ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن آکسائیڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

بہت زیادہ پٹرول بھروانا

گاڑی میں ایندھن کے خرچے کو کم کرنے کےلیے بہت زیادہ پیٹرول بھروانا بڑی غلطی ثابت ہوسکتی ہے اور یہ ماحولیاتی صحت اور گاڑی دونوں کےلیے نقصان دہ ہے۔

گاڑی کے نچلے حصے کو نہ دیکھنا

ایک غلطی جو بیشتر افراد کرتے ہیں وہ ہے گاڑی کا نچلہ حصّہ نظر انداز کرنا، نچلے حصّے پر جمع ہونے والی گندگی، پانی، نمک، ریت اور متعدد اشیا کا بہت زیادہ ہونا گاڑی کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ونڈ شیلڈ وائپرز کو نظرانداز کرنا

گاڑی کو دھوتے ہوئے لوگ اکثر ونڈ شیلڈ وائپرز کو فراموش کردیتے ہیں، حالانکہ وہ گاڑی کے اندر سے باہر ٹھیک سے دیکھنے کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں بالخصوص بارش والے موسم میں۔

وائپر کے بلیڈز میں مٹی اور گندگی جمع ہونے سے شیشے پر خراشیں پڑسکتی ہیں جس سے گاڑی کی ویلیو کم ہوتی ہے جبکہ خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے۔

ونڈ شیلڈ کی صفائی کے لیے وہ مصنوعات استعمال کریں جو خصوصی طور پر آٹو موبائلز کے لیے ڈیزائن ہوتی ہیں جیسے مائیکرو فائبر کپڑے اور ڈسٹلڈ واٹر وغیرہ۔

سستی بیٹری سے پیسے بچانے کی کوشش

اکثر گاڑی مالکان کو لگتا ہے کہ سستی بیٹری خریدنے سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے مگر یہ بچت طویل المعیاد بنیادوں پر یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اسی لیے بڑے خرچے سے بچنے کےلیے اچھے برانڈ کی بیٹری خریدیں۔

گڑھوں میں تیزی سے گاڑی گزارنا

سندھ کی سڑکوں کا حال تو سب ہی جانتے ہیں ایسی سڑکوں پر تیز گاڑی چلانا مطلب گاڑی کا توازن اور الائنمنٹ کو متاثر کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ گاڑی کی سسپنشن، باڈی ورک، پہیوں اور وہیلز کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

گاڑی کو زیادہ عرصے تک استعمال نہ کرنا

جسم کی طرح گاڑی کی حرکت بھی ضروری ہے ورنہ گاڑی کا انجن اور دیگر پرزے جام ہوجاتے ہیں۔

اگر آپ کہیں باہر جارہے ہیں اور گاڑی ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک استعمال نہیں ہوگی تو بہتر ہے کہ اسے کسی قابل اعتماد فرد کو دے جائیں جو ہفتے میں کم از کم ایک بار اسے اسٹار کرکے چارج کردے۔

ایسا کرنے سے انجن ہموار رہے گا اور بیٹری ری چارج ہوجائے گی جبکہ واپسی پر ٹائر کے پریشر کو چیک کرنا مت بھولیں۔

Comments

- Advertisement -