جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سعودی عرب آنے والوں کیلیے اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: مملکت میں واپس آنے والے سعودی شہریوں کے لیے کورونا وائرس کے تناظر میں رہنمائی کتابچہ ‘گائیڈ بک’ کا اجرا کر دیا گیا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کتابچہ میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کچھ رہنما اصول بیان کیے گئے ہیں۔

وطن واپس آنے والے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مملکت میں داخل ہونے سے قبل ہی سماجی میل جول ترک کر کے خود کو تنہا کر لیا جائے اور خاص احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنایا جائے۔

- Advertisement -

وزارت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور جراثیم کش صابن یا سنیٹائزر سے ہاتھ کو پاک رکھیں، ایئرپورٹ پر خود کو دیگر افراد سے محفوظ فاصلے پر رکھیں۔

مملکت میں داخلے کے بعد نقد رقوم کے استعمال سے پرہیز اور مالی امور کے لیے آئن لائن بینکنگ کے ساتھ ساتھ بینک کارڈز استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ذاتی سامان کسی کو دینے یا کسی سے کچھ لینے سے منع کیا گیا ہے، ایئرپورٹ عملے سے تعاون کرنے اور ان کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

وزارت صحت نے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ اگر کسی میں کورونا کی علامات پائی جائیں تو خود کو الگ کر کے عملے کو آگاہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں