ریاض : سعودی عرب نے عمرہ زائرین کےلیے ‘اعتمرنا’ ایپ میں اندراج کیلئے ہدایت جاری کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے آنے والے زائرین کو ‘اعتمرنا’ ایپ میں اپنی معلومات کا اندراج کرنا ہوگا۔
ایپ میں کیا معلومات درج کرنی ہے، وزارت حج و عمرہ نے تفصیلات جاری کردیں۔
سعودی حکام کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ میں پاسپورٹ نمبر ، عمرہ ویزہ نمبر ، تاریخ پیدائش ، قومیت ، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کا اندراج کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ ایپ پر اکاونٹ بنانے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ معلومات کے اندراج کے بعد زائر کے ای میل پر پاسپورڈ بھیجا جائے گا تاکہ ایپلیکیشن میں اندراج کی توثیق کی جا سکے ۔