وزیراعظم عمران خان نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو کو جلد عملی جامہ پہنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کوعالمی سطح پر اپنا مقام واپس حاصل کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر عشرت حسین نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تنظیم نو سے پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری لائی جا سکےگی، منافع بخش روٹ بڑھا کرعالمی خطوط پر سروس فراہم کی جاسکےگی۔
سی ای او پی آئی اے ارشدملک نےادارےکی بہتری کیلئےاقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تنظیم نو کی حکمت عملی پر جلد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل اور تنظیم نو کو جلد عملی جامہ پہنانےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کا ماضی تابناک تھا اور اب پی آئی اے کو عالمی سطح پر اپنا مقام واپس حاصل کرنا ہو گا، آپریشنز کو منافع بخش بنانےکیلئےسروس عالمی معیار کی بنانا ہوگی۔