اشتہار

کویت میں شناختی کارڈز سے متعلق اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں مقامی و غیرملکی شہریوں کو شناختی کارڈ جلد از جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے مقامی اور غیرملکیوں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سلیف سروس کیوسک سے اپنے شناختی کارڈز فوری طور پر حاصل کر لیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 211000 شناختی کارڈز اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر الجہرہ اور الاحمدی کی دوشاخوں میں موجود ہیں جنہیں ابھی تک شہریوں نے حاصل نہیں کیا۔

- Advertisement -

جمع شدہ کارڈز کو وصول نہ کرنے کے سبب نئے درخواست گزاروں کو کارڈز جاری کرنے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

شہریوں اور آرٹیکل 20 کے تحت اقامہ رکھنے والوں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو فوری کارڈز جاری کیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں