جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پنجاب ضمنی انتخابات، پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر 17 جولائی اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ فارم 45 ریٹرننگ افسران کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں جائیں گے۔ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے پر پریذائیڈنگ افسران ریٹرننگ افسران کےدفتر پہنچیں گے۔

فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسران کےحوالے کی جائےگی اور ہر پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی اوریجنل کاپی ریٹرننگ افسر کو دکھائے گا۔ فرانزک تفصیلات کو کمپیوٹرمیں محفوظ کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹس فارم 45 وصولی سے قبل پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں سکیورٹی کےانتظامات کو بھی حتمی شکل دےدی گئی پولیس انتخابی عمل مکمل ہونےتک انتخابی عملے کے ہمراہ رہےگی رینجرز اور فوجی جوان بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ اور ریٹرننگ افسران پولنگ بیگز وصول کریں گے پریزائیڈنگ فارم 45 کی تصویر بنا کر فوری آر اوز کو بھجوائیں گے یہ تصویرپولنگ ایجنٹس کےسامنےکی جائےگی فارم 45 کی تصویر بناتے وقت لوکیشن آن رکھی جائےگی۔

اہم ترین

مزید خبریں