تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت رات گئے قذافی اسٹیڈیم میں اہم اجلاس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئے قذافی اسٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کی گونج ایک بار پھر سے جاری ہے، ایسے میں پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں رات گئے منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں سلیکشن کمیٹی ارکان بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔

اس دوران قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق محسن نقوی کو سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں کوچز سے متعلق مشاورت بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال طرز میں نیا کپتان کون ہوگا اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی نے ناموں کی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھیج دی ہیں۔

گزشتہ سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعدازاں ٹیسٹ کے لیے شان مسعود اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے شاہین آفریدی کو کپتان بنایا گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی اپنے پہلے امتحان میں دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئے اور چار ایک سے سیریز گنوائی۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز ان کی قیادت میں 10 میں سے صرف ایک میچ ہی جیت پائی۔

ناکام دورہ نیوزی لینڈ کے بعد پی ایس ایل نتائج کے بعد سے ہی قومی ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کی باتیں گردش کرنے لگی تھیں۔

گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنی پریس کانفرنس میں کپتان کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کا کہہ کر تبدیلی کی خبر کو مزید تقویت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین شاہ اور محمد رضوان کے ساتھ سابق کپتان بابر اعظم کے نام زیر غور ہیں، تاہم کپتان کی تعیناتی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی پی سی بی حکام نے قیادت کے لیے بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے۔ بابر اہم ذمے داری کو قبول کرنے سے قبل پی سی بی سے بعض یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -