پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل فہد بن ترکی سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین عسکری اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں موجود ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ریاض کے موقع پر سعودی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر ریاض کا دورہ کیا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد بن حامد سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کی لیفٹیننٹ جنرل(اسٹاف) فہد بن ترکی السعود کمانڈر جوائنٹ فورس سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف جنرل کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے

خیال رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج صبح اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہنچے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ نہایت اہم اور دفاعی امور پر مبنی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگوکی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں