ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی چوہدری برادران سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت (ق) لیگ کی قیادت سے چوہدری برادران سے ملاقات کر کے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے تو چوہدری پرویز الہٰی نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں عثمان بزدار، فوادچوہدری، حماداظہر، خسروبختیار شامل ہیں۔

ملاقات میں پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین، رزاق داؤد، عامرڈوگر بھی شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر چوہدری برادران کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے جس پر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں