کراچی : کے سی آر منصوبے پر ڈی ایس آفس کراچی سٹی اسٹیشن پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کے سی آر منصوبے کی بحالی میں مختلف محکموں کی پیش قدمی جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے سی آر منصوبے کو بحال کرنے کے لیئے ڈی ایس آفس کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈی ایس ریلوے کراچی ارشد سلام خٹک نے کی, اجلاس میں پی ڈی کے سی آر اور سندھ حکومت سے منسلک مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ کا انعقاد پاکستان ریلویز کی طرف سے کیا گیا تھا جس کا مقصد سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کے سی آر منصوبے کی بحالی میں مختلف محکموں کی پیش قدمی جاننا تھا۔
میٹنگ میں تمام افسران نے کے سی آر بحالی منصوبے پر اپنے محکموں کی پیش قدمی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز اور صوبائی وزارت ٹراسپورٹ کے مابین کے سے آر منصوبے پر ایک میٹنگ 24 جون کو ہونی ہے۔
میٹنگ میں پی ڈی کے سی آر امیر محمد داود پوتہ، ایڈیشنل کمشنر کراچی اسدللہ خان، ایم ڈی واٹر بورڈ اسدللہ،ایڈوائزر نیسپاک ریاض ہدا، چیف انجنیئر سائٹ نبیل احمد اور کراچی ڈویژن کے تمام ڈپٹی ڈی ایسز نے شرکت کی۔