تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پانی کے بچاؤ سے متعلق وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد : پانی کے بچاؤ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء نے وزیر اعظم کو بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ متعدد وجوہات کی بنا پر دہائیوں سے تعطل کا شکار رہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پانی کے بچاؤ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، سینیٹر شبلی فراز، فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور اور معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ شریک ہوئے۔

وفاقی وزراء نے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق زیر التوا امور کےحل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھاشا ڈیم منصوبہ عملی کام کے آغاز کے لیے تیار ہے۔

بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ڈیم کی تعمیر سے 16500 ملازمتیں پیدا ہوں گی اور سیمنٹ اور اسٹیل کے بھاری مقدار میں استعمال سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیم سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ملک میں پانی کی موجودہ قلت کو کم کیا جاسکے گا اور 1.23 ملین ایکڑ اراضی کو زراعت کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

ڈیم کےاطراف کے علاقے کی سماجی ترقی کیلئے 78.5 بلین خرچ ہونگے جس کے بعد ہر سال سیلاب سے اربوں روپے مالیت کے نقصانات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزراء کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیموں کی تعمیر سے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کے دوران مقامی مواد، مہارت کے استعمال کو ترجیح دی جائے، تعمیرات اور اس سے وابستہ صنعتوں کے فروغ میں مدد مل سکے گی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین واپڈا نے مہمند ڈیم پر تعمیراتی پیشرفت سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم عمران خان کا مہمند ڈیم پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -