اماراتی ایئرلائن ایمرٹس نے مسافروں کے رش کی وجہ سے ایڈوانس بکنگ کی درخواست کی ہے۔
موسم گرما کی تعطیلات اور عید کے موقع پر مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر ایمرٹس نے تاکید کی ہے کہ پیشگی ٹکٹس حاصل کر کے ترجیحی تاریخوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ جون جولائی کے دوران متحدہ عرب امارات سے 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافروں کے پرواز کی توقع ہے۔
ایڈوانس بکنگ کے ذڑیعے مسافر مطلوبہ تاریخوں کی ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں جب کہ ایئرلائن بھی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی پروازیں اور شیڈول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کے مسافر نئی ہوم چیک ان کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت فراہم کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں یکم اگست سے مسافر منتخب مقامات کے لیے پریمیم اکانومی پرواز بھی کر سکیں گے۔