کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے علماء اور مساجدانتظامیہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مساجدکےآئمہ اورانتظامیہ ضابطہ کارکی پابندی کریں اگرضابطہ کارپرپابندی نہ کی گئی تو حکومت کوکارروائی کا اختیار ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چھوٹی مساجدمیں عذرکی بناپرجمعہ کی نماز2مرتبہ ہوسکتی ہے،چھوٹی مساجدمیں نمازجمعہ1گھنٹےوقفےسے2جماعتوں کااہتمام مع خطبہ کرسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیندارلوگوں کی شرعی،قانونی ذمےداری ہے وہ اقرارنامےکاپاس رکھیں ، صدر اور وزیراعظم نےاتفاق رائے پیداکرکےاحسن طریقےسےمسئلےکاحل نکالا ہے جس پر عارف علوی،عمران خان اورنورالحق قادری کےشکر گزار ہیں۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کراچی میں باقاعدہ 20نکاتی چارٹر پرعمل کاآغازکردیاہے،ہرمسجدکےدروازےکےساتھ سینیٹائزررکھاجائے،مسجدکے فرش کو دن میں کئی مرتبہ صاف کیا جائے اور ہرقسم کی دریاں اورچٹائیاں اٹھالی جائیں،فرش پرنمازپڑھی جائے۔