جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ایمن اور منال خان کا خواتین کے نام اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنوں ایمن اور منال خان نے خواتین کے نام اہم پیغام شیئر کردیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر شوبز اسٹار اپنے اپنے زاویے سے خواتین کے لیے پیغامات شیئر کررہے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری معروف اداکارہ منال خان اور ایمن منیب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا۔

- Advertisement -

ایمن اور منال نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنے پیغام میں ایک جف ویڈیو شیئر کی، اس موقع پر دونوں بہنیں خوش گوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں، منال نے اپنی پوسٹ میں اپیک پیغام بھی دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ‘ایسا کچھ بھی نہیں جو خواتین نہیں کرسکتیں، مضبوط رہیں ایک ساتھ۔‘

اس پوسٹ کو ایمن اور منال کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور انہیں خواتین کے عالمی دن کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں منال خان نے اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں